

Loading content...
آپ نے اہل غاضریہ سے فرمایا کہ آپ شہنشاہ کربلا علیہ الصلواة والسلام کے قدموں کی جانب دو مزاریں بنالیں، ایک مزار آپ کے قدموں کے بالکل قریب ہو اور دوسری قدرے دور ہو، اہل غاضریہ نے جیسے ہی بیلچے سے مٹی کھودنا شروع کی تو انہیں نیچے ایک پہلے سے تیار شدہ مزارنظر آیا پھر انہوں نے دوسرے مقام سے خاک ہٹائی تو وہاں بھی ایک تیار شدہ مزار نظر آیا اس کے بعد جناب سجاد علیہ الصلواة والسلام نے فرمایا کہ اب بیلچہ ہمیں دے دیں، اہل غاضریہ نے بیلچہ پیش کیا، جناب امام سجاؐد علیہ الصلواة والسلام نے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کی لاش اطہر کے قریب زمین سے خاک ہٹائی تو وہاں بھی پہلے سے تیار شدہ مزار ظاہر ہوا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار