

Loading content...
اس کے بعد امام علیہ الصلواة والسلام ایک ایک لاش کے پاس بیٹھ کر بہت دیر تک روتے رہے، ہر لاش پر صلوات و سلام اور زیارات بھی پڑھتے رہے اور اہل غاضریہ کو ایک ایک لاش کے بارے میں تفصیل سے بتاتے بھی رہے کہ یہ شہنشاہِ کربلا علیہ الصلواة والسلام کے آخری صحابی جناب زہیر بن قین علیہ السلام ہیں، یہ جناب بُریر ہمدانی علیہ السلام ہیں، یہ قیس نصرانی علیہ السلام ہیں، یہ شہنشاہِ کربلا علیہ الصلواة والسلام کے وفادار غلام جون علیہ السلام ہیں، یہ آپ کے چوتھے امام علیہ الصلواة والسلام کا وفادار غلام کامل ترکی علیہ السلام ہے، اسی طرح ایک ایک لاش کے بارے میں تفصیل کے ساتھ آگاہ فرماتے رہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار