

Loading content...
جس وقت اہل غاضریہ پریشان ہوئے کہ اب ہم ان لاش ہائے اطہر کاکیا کریں ؟ تو عین اُس وقت انہیں کوفہ کے راستے پر ایک غبار نظر آیا اور انہوں نے غور سے اسی طرف دیکھنا شروع کیا جس وقت وہ غبار پھٹا تو انہوں نے دیکھا کہ ایک ناقہ سوار اپنی ناقہ تیزی سے دوڑاتے ہوئے تشریف لا رہے ہیں جس وقت وہ ناقہ سوار ذاتؐ ان کے قریب پہنچے تو انہوں نے اہل غاضریہ کو سلام کیا پھر اہل غاضریہ نے جواب دیا انہوں نے اپنا چہرہ نقاب سے ڈھانپ رکھا تھا، جیسا کہ اُس دور میں عام رواج بھی تھا کہ مسافر یا جنگجو گرد و غبار سے بچنے کیلئے اپنا ناک، منہ اور چہرے کا کچھ حصہ عمامے کے دامن یا کسی دوسرے کپڑے سے ڈھانپ لیتے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار