

Loading content...
اگلے دن علی الصبح وہ سب اکھٹے ہوگئے اور بیلچے کدال وغیرہ اٹھا کر مقتل گاہ کی طرف روانہ ہوئے ، یہاںپہنچ کر انہوں نے ایک ایک لاش کو دیکھا، تمام لاشیں سر بریدہ تھیں یعنی کسی ایک لاشِ اطہر کا پاک سر اس کے جسم کے ساتھ موجود نہیں تھا، یہ سب حیران ہوئے کہ ان لاشوں کو اگر ہم دفن کریں بھی تو ان کی پہچان کیسے ہو گی؟ اور یہ کیسے معلوم ہوگا کہ پاک گھر کے افراد کون کون سے ہیں اور اصحاب باوفا کون کون سے ہیں؟ اور ہمیں تو یہ بھی معلوم نہیں ہو سکے گا کہ کس شہید کی لاش ہم کہاں دفن کر رہے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار