

Loading content...
یہ فرمان اگرچہ اسدی لوگوں کیلئے تہدید و تنبیہ تھا، مگر وہ بچے حکم کی تعمیل میں یہاں پہنچے تو جس وقت انہوں نے لاشوں کی حالت دیکھی تو انہوں نے فوراً واپس جا کر اپنی ماؤں بہنوں کو مظلومین کی غربت کی داستان سنائی ، بنی اسد کی عورتیں ساری رات نہیں سو سکیںاور روتی رہیں اور اپنے مردوں کی سر زنش کرتے ہوئے کہنے لگیں کہ تم نے تو تمام عرب کی عزت خاک میں ملا دی ہے، تمہاری حمیت کا جنازہ نکل چکا ہے کیونکہ تم لوگ مولا امام حسینؐ علیہ الصلواة والسلام کو اگر فرزند رسولِ اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ بھی مانتے تو کم از کم اتنا احساس تو کر لیتے کہ وہ تمہارے مہمان تو تھے ، انہوں نے آ کر تم سے چار ضرب چار فرسخ زمین تو خرید کی تھی، جہاں اپنے پاک پردہ داروں صلواة اللہ علیہن کے ساتھ وہ رہائش پذیر ہوئے تھے تو گویا وہ تمہاری امان میں آگئے تھے، مگر تم تو سبھی نامرد ثابت ہوئے ہواوراس قدر بز دلی کا مظاہر ہ کیا ہے کہ قریب ہی کوفی اور شامی ملاعین تمہارے مہمانوں کو شہید کرتے رہے، انہیں لوٹتے رہے اور ان کے پاک پردہ داروں کو اسیر بناتے رہے مگر تم گھر سے باہر ہی نہ نکل سکے کتنے شرم کی بات ہے اور تمہارے لئے توڈوب مرنے کا مقام ہے اور تمہاری بے حمیتی کی حد ہو گئی ہے کہ اب جبکہ تمہیں ملاعین کوفہ کی طرف سے کوئی خطرہ بھی نہیں رہا، تو پھر بھی تم ان غریبوں کی لاشوں کو دفن کرنے تک نہیں گئے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار