

Loading content...
11محرم الحرام بروز ہفتہ ابن سعد ملعون اپنے ملاعین کی لاشوں کی تدفین میں مصروف رہا، حتیٰ کہ ظہر کا وقت ہوگیا، پھر انہیں خیمے اکھاڑنے اور اپناسامان اونٹوں پر باندھنے میں کافی دیر ہوگئی، جس وقت یہ ملاعین اس کام سے فارغ ہو چکے تو انہوں نے اپنی عورتوں کو اونٹوں پر سوار کیااور پھر پاک خاندانِ تطہیر علیہم الصلواة والسلام کی پاک مستورات صلواة اللہ علیہن کو محملوں پر سوار کر کے یہ کوفہ کی جانب روانہ ہو گئے اور رات کے پہلے پہر یہ کوفہ کے باہر جا پہنچے انہوں نے رات مسجدِ حنانہ میں گزاری جو کوفے سے تقریباً ڈیڑھ پونے دو کلومیڑ باہر تھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار