

Loading content...
اُس وقت چھوٹی پاک شہزادی صلواة اللہ علیہا نے سر جھکا کر آہستہ سے فرمایا کہ ہم دونوں بہنیں ہیں اور ہم شہنشاہِ کربلا امام حسینؐ علیہ الصلواة والسلام کی دختران ہیں، میرا نام صغیرہ بی بی صلواة اللہ علیہا ہے اور ہم معصومہ بی بی صلواة اللہ علیہا سے چھوٹی ہیںاور یہ جو ہمارے ساتھ ہیں یہ ہماری وہ بہن ہیں کہ جن کی رات کو شادی ہوئی تھی اور صبح ان کی سیج پر دلہے کی لاش کے ٹکڑے سجا دیے گئے تھے انہیں تو خوشیاں بھی راس نہیں آئیں، انہیں اپنے دُلہا کی سیج پر بیٹھ کر اُسی کے خون سے مہندی بھی لگانی پڑی ہے اور زلف کشائی کی رسم بھی ادا کرنی پڑی ہے اور ظلم تو یہ ہے کہ آج امت ملعون ان کے تمام باراتیوں کو یہاں کوفہ لے آئی ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار