

Loading content...
جس وقت خطبے کا اختتام ہوا تو پاک کارواں قصر دارالامارہ کی طرف روانہ ہوا، پھر وہی بازار تھا، وہی گلیاں تھیں، وہی مکان تھے اور وہی ہجوم رواں دواں تھا،کوفہ کی ایک عورت روایت کرتی ہے کہ جس وقت پاک محمل بازارِ کوفہ میں مصروف سفر تھے تو اُس وقت کا ایک منظر مجھے نہیں بھولتا، میں نے دیکھا کہ ایک محمل میں دو شہزادیاں سوار تھیں میںنے ان کی صورت سے اندازہ لگایا کہ وہ دونوں پاک بہنیں ہیں ان کے چہروں پر جو معصومیت اور مسلسل دکھوں کی وجہ سے جو اداسی تھی اسے دیکھ کر میرا کلیجہ منہ کو آ گیا جس وقت اُن کا محمل میرے گھر کی چھت کے سامنے پہنچا تو کچھ دیر کے لئے وہیں رک گیا اور رش کی وجہ سے کچھ دیر تک آگے نہ بڑھ سکا ،اس وقت مجھے موقع مل گیا میں نے عرض کیا آپ کہاں کی شہزادیاں ہیں ؟کہ جنہیں بے قدری امت بازار میں لے آئی ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار