

Loading content...
جس وقت خطبہ ختم ہوا تو میں نے تمام لوگوں کی طرف دیکھا حیرت سے ان کے منہ ابھی تک کھلے ہوئے تھے اور انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے دانتوں میں دبا رکھی تھیں بلکہ میں خود بھی اپنے ناخن چبانے میں مصروف تھا ، اُس وقت میں نے ایک ضعیف کی طرف دیکھا کہ جس کی داڑھی پر خضاب لگا ہوا تھا وہ دھاڑیں مار مار کر رو بھی رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ واللہ! آپ کے ضعیف تمام کائنات سے اشر ف واعلیٰ ہیں، آپ کی مستورات کی مثل بھی کائنات میں کوئی نہیں ہے، آپ کی پاک نسل ایسی طیب و طاہر ہے جس کا مقام اگر کوئی کم کرنا بھی چاہے تو نہیں کر سکتا، آپ کی عظمت کا سورج ہر قسمی گرہن کے دست تصرف سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اجل اور ارفع واعلیٰ ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار