

Loading content...
یہ کوئی عام فرمان نہیں تھااور نہ ہی کوئی گزارش تھی بلکہ یہ اُن کی قدرتِ کاملہ کا مظاہرہ تھا، اِس لئے یہ حکم اللہ کے حکمِ کن کی طرح نافذ العمل ہوا، جس کی وجہ سے پورے ماحول کی کیفیت یہ تھی کہ اونٹوں کے گلے میں لٹکتی ہوئی گھنٹیوں کی آواز بھی رُک گئی، لوگوں کے سینے میں چلتی ہوئی سانسوں کی کشتیاں منجمد ہوگئیں، گھوڑوں کے سُم زمین میں نصب ہوگئے، جس گھوڑے کا قدم زمین سے بلند تھا پھر اسے وہ اُٹھا ہوا قدم زمین پر رکھنے کی جرأت نہ ہوئی ، تمام لوگوں پر ایک عظیم سکتہ طاری ہوگیا صرف کناسہ ہی نہیں بلکہ پوری کائنات پر ایک سناٹا چھا گیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار