

Loading content...
کوفہ کے بازار میںآہستہ آہستہ چلتے ہوئے چالیس محمل کناسہ کوفہ کی جانب رواں ہیں، ان محملوں کے آگے کئی شہداء کے سرہائے اطہر ہیں جو معراجِ شہادت پر فائز ہیں،ان محملوں کے ساتھ ساتھ چاروں طرف کوفہ کی عورتوں کاایک بہت بڑا ہجوم رواںہے جو محملوں کی رفتار کے ساتھ ساتھ کناسہئِ کوفہ کی طرف مصروفِ سفر ہے، ان عورتوں کے باہر مردوں کا ایک ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہے ، ان کے علاوہ لاکھوں کی تعداد میں کوفہ کی عورتیں اپنے اپنے مکانوں کی چھتوں پر سوار ہیں، مگر کیفیت یہ ہے کہ ساری مخلوق گریہ کناں ہے اور ماتم کر رہی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار