

Loading content...
اے کوفہ کے بدعہدو! یاد رکھو کہ اب رونے دھونے کا کوئی فائدہ نہیں ، اب تمہارا آنسو بہانا بے کار ہے، تمہاری یہ گریہ و زاری اب ہمیں متاثر نہیں کر سکتی کیونکہ ہمارا جو نقصان ہونا تھا وہ تو ہو چکا ہے، تمہاری عہد شکنی کی وجہ ہی سے ہمارا گھر لٹ گیا ہے، ہمارے فخر روزگار افرادِ خانہ اور ہمارے اعوان و انصار کہ یہ تمام کائنات جن کی نعلین کا متبادل بھی نہیں ہو سکتی، وہ سب شہید کر دیے گئے ہیں اور تمہاری شقاوتِ قلبی نے اُن کی شہادت پر اکتفا نہیں کیا بلکہ آج تم لوگ ہمارے ان پاک پردہ دارانِ عصمت توحید صلواة اللہ علیہن کو سر بازار لے آئے ہو کہ جن کے نقش کف نعلین کا قدسیوں سے بھی پردہ تھا، اب اس سے بڑھ کر تم ہمارے خلاف کر ہی کیا سکتے ہو؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار