

Loading content...
مجھے ابن زیاد ملعون نے موصل سے اپنے قصر دارالامارہ کی سفیدی کرنے کیلئے بلایا ہوا تھا، 12محرم کے دن میں حسب معمول اپنے کام پر پہنچا ، اُس دن مجھے قصر کے داخلی دروازہ کو رنگ کرنا تھا، میں نے وہاں آکر سیڑھی لگائی، میرے ساتھ ایک مزدور بھی تھا کہ جو رنگ وغیرہ تیار کر کے مجھے دے رہا تھا، میں اپنے کام میں منہمک تھا کہ اچانک مجھے کوفہ کے بابِ داخل کی طرف سے شور سنائی دیا، طبل، ناقوس اور نقارے بجائے جانے کی آوازیں آنے لگیں ، میں ان آوازوں کی طرف متوجہ ہوا اور غور کیا تو اس شور و غل میں مجھے رونے کی آوازیں بھی سنائی دیں،میں حیران ہوا کہ یہ کیسی آوازیں ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار