

Loading content...
تاریخ میں یہ ایک عجیب واقعہ موجود ہے کہ جس وقت قافلہئِ تسلیم و رضا بازارِ کوفہ میں داخل ہوا تو اس وقت معراجِ سعادت پر مصروفِ سفر جو سرہائے اطہر تھے ان کی تعداد 78سے لے کر 88تک بیان کی گئی ہے اور اُن کی کیفیات بھی لکھی گئی ہیں۔ان میں سے ایک سر اطہر کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ جس وقت قافلہ پاک بازار میں مصروفِ سفر تھا اس وقت سرہائے شہداء علیہم الصلواة والسلام کو اٹھانے والے ظالمین میں سے ایک ظالم ،جس کا نام بدیل بن صیرم یا بدیل بن صریم تمیمی تھا اُس ملعون کے ہاتھ میں ایک بلند نیزہ تھا، جس پر ایک سر سوار تھا، جس کی ریش سفید تھی، پیشانی پر محرابِ عبادت ستارے کی طرح روشن اور درخشاں تھا، یہ بدیل بن صیرم ملعون اس پاک سر کو مسلسل گردش دے رہا تھا تاکہ ہر طرف موجود لوگ ان کی زیارت کر سکیں اور انہیں پہچان سکیں، اسی طرح پاک سر کو گردش دیتے ہوئے جب یہ ملعون محلہ بنی اسد میں داخل ہوا تو اس ملعون نے پھر یہی حرکت کی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار