

Loading content...
میں عرض کر رہا تھا کہ صبح کا پہلا پہر تھا کوفہ شہر کی اکثر گلیاں سنُسان تھیںکیونکہ سبھی لوگ کوفہ کے باب داخل کی طرف جاچکے تھے ، کچھ لوگ باب خزیمیہ پر جمع ہو رہے تھے جو باب داخل سے آگے بڑی شاہراہ پر واقع تھا، کچھ لوگ کناسہ کوفہ کے وسیع میدان میں جمع ہو رہے تھے یہ میدان کوفہ کی بڑی منڈی کا درجہ رکھتا تھا اور یہاں کافی لوگ سما سکتے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار