

Loading content...
جس وقت میری آنکھ کھلی تو میں نے دیکھا سامنے ہی پاک پردہ داروں صلواة اللہ علیہن کے محمل موجود تھے، میں آہستہ آہستہ چلتا ہوا ان محملوں کے قریب پہنچا اور بلند آواز میں عرض کیا پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا! میں آپ کے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کا غلام سہل ابن حبیب ہوں، اگر میرے لائق کوئی خدمت ہوتو حکم فرمائیں، اُس وقت معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے بابا پاک کے لہجے میں فرمایا کہ اگر ہو سکے تو ان لوگوں کو ہٹا کر راستہ بنا دیں کیونکہ ہمیں یہاں کافی دیر ہوگئی ہے اور ہمارے محملوں کو راستہ بھی نہیں مل رہاجبکہ میری معصومہ بیٹی صلواة اللہ علیہا بہت تھک گئی ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار