

Loading content...
غریبوں کا یہ کارواں جس وقت بابِ خزیمیہ پر پہنچا تو شہنشاہِ کربلا علیہ الصلواة والسلام کے سر اطہر سے پہلے کچھ ایسی آواز آئی کہ جیسے کوئی قاری قرأت شروع کرنے سے پہلے کھنکار کر اپنا گلا صاف کرتا ہے، پھر اس کے فوراً بعد آپ نے سورة کہف کی تلاوت شروع کی ، یہ درد بھری آواز سن کر میں دھاڑیں مار کر رونے لگا اور پھر روتے روتے مجھے غش آ گیا اور میں وہیں زمین پر گر پڑا، جس وقت مجھے ہوش آیا تو شہنشاہِ کربلا علیہ الصلواة والسلام سورة کہف کی آخری آیات تلاوت فرما رہے تھے،یعنی ساری سورة انہوں نے تلاوت فرما لی تھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار