

Loading content...
ابھی میں اس اچانک صدمے سے سنبھل ہی نہیں پایا تھا کہ میرے کانوں میں نقاروں، دفوں، ڈھولوں، جنگی طبل اور بوقات بجنے کی آواز آئی، میں حیران ہوا کہ یہ کیسا شور ہے؟ میں نے کوفہ کے بابِ داخل کی طرف نگاہ کی تو مجھے وہاں سے ایک لشکر داخل ہوتا ہوا دِکھائی دیا،میں حیرت کے ساتھ اس لشکر کی جانب متوجہ ہوا میں نے دیکھا فوج کے علم لہرا رہے تھے،رایت(بڑے علم) کھلے ہوئے تھے پھر میری جس وقت اُس آتے ہوئے لشکر کی پشت پر نگاہ پڑی تو مجھے وہاںچالیس محمل دِکھائی دیے، ان میں سے اگلے محمل میں جو پردہ دار سوار تھی ان کا برقعہ ریشمی معلوم ہوتا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار