

Loading content...
میں نے اسے سلام کیا تو انہوں نے روتے ہوئے مجھے سلام کاجواب دیا پھر میں نے اس سے دریافت کیا اے شیخ! کیا بات ہے کہ آج ساراکوفہ ماتم کدہ بنا ہوا ہے؟ اس نے مجھے جواب دیا کہ کیا آپ کو معلوم نہیں ہے کہ رسول اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاک فرزند امام حسینؐ ابن علیؐ علیہما الصلواة والسلام کو کربلا میں شہید کر دیا گیا ہے، میں نے جواب دیا کہ یقینا میں اس بات سے بے خبر ہوں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار