

Loading content...
میں کوفہ کے مرکزی بازار کی طرف چل دیا جسے کناسہ کوفہ کہا جاتا تھا، میں ابھی وہاں سے کافی فاصلے پر تھا کہ میں نے گلیوں اور محلوں میں عورتوں کے کئی جلوس دیکھے، وہ تمام عورتیں رو رہی تھیں، ان کے بال کھلے ہوئے تھے، ان کے سروں میں خاک تھی، میں بہت حیران ہوا کہ یہ کیا ماجرا ہے؟ مگر میں نے یہ بھی دیکھا کہ بہت بڑی تعداد میں لوگ زرق و برق لباس پہنے خوشیاں بھی منا رہے تھے،گویا آدھا کوفہ خوش تھا اور آدھا گریہ کناں تھا، میں اُن روتی ہوئی عورتوں کے پیچھے چل پڑا تاکہ معلوم کر سکوں کہ یہ کہاں جا رہی ہیں اور رونے کی وجہ کیا ہے؟ ابھی میںدو چار گلیاں ہی چلا تھا کہ میں نے دیکھا ایک محلے سے کافی تعداد میں عورتیں نکل کر اُن روتی ہوئی عورتوں کے ساتھ شامل ہوگئیں اور ان کی کیفیت بھی وہی تھی جو پہلے سے میں دیکھ رہا تھا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار