

Loading content...
پاک معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے عرض کیا کہ اگر ہمیں دوبارہ یہاں آنا بھی پڑا تو کیا آپ ہمارے ساتھ نہیں ہوں گے؟ سرکار امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام نے فرمایا خالق آپ کے پردے ہمیشہ سلامت رکھے، اگر بالفرض ہم اُس وقت موجود نہ ہوئے تو پھر آپ کیا کریں گی؟ پاک معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے عرض کیا کہ بابا جانؐ! ہمارے بھائی مولا امام حسنؐ علیہ الصلواة والسلام تو ہوں گے، سرکار امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام نے فرمایا کہ اگر وہ بھی موجود نہ ہوں تو پھر آپ کیا کریں گی؟ پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے عرض کیا کہ ہمارا کائنات سے حسین ترین بھائی حسینؐ علیہ الصلواة والسلام تو ضرور ہوں گے، امام ِ کائناتعلیہ الصلواة والسلام نے فرمایا کہ اگر وہ بھی نہ ہوں تو پھر؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار