

Loading content...
جناب کردگارِ وفا علیہ الصلواة والسلام نے فرمایا ہم جانتے ہیں کہ کناسہ کوفہ کے میدان میں بروز جمعہ ہر چیز کی منڈی لگائی جاتی ہے، وہاںغلام اور کنیزوں سے لے کر جانوروں اور سامان خوردونوش کی خرید و فروخت ہوتی ہے یہ ٹھیک ہے کہ وہ میدان بہت وسیع ہے مگر میری پاک شہزادیاں صلواة اللہ علیہن ایک تو بہت زیادہ تھک چکی ہیں دوسری وجہ یہ ہے کہ وہ مقام اس قابل نہیں کہ یہ عرش مکین شہزادیاں صلواة اللہ علیہن وہاں سے گزریں، کم ازکم ہم یہ برداشت نہیں کرسکتے کہ اتنے بڑے ہجوم کے سامنے پاک محمل بازار سے گزارے جائیں چاہے وہ ہجوم مستورات کا ہی کیوں نہ ہو ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار