

Loading content...
جس وقت نمازِ عشاء کے بعد پاک محمل کوفہ کے صدر دروازے پر پہنچے تو امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام خود اپنی پاک بیٹیوں صلواة اللہ علیہن کے استقبال کے لئے وہاں موجود تھے، انہوں نے دور سے پاک محملوں کو آتے ہوئے دیکھا تو فوراً گھوڑے کو ایڑھ لگا کر پاک محملوں کے قریب پہنچے ،سب سے پہلے جناب معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا کے محمل کے قریب تشریف لے گئے اور کائنات کی تمام تر شفقت و محبت اپنے لہجہئِ خداوندی میں سمو کر فرمایا آپ تھک تو نہیں گئیں؟پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے سر تسلیم جھکا کر حیا آمیز لہجہ میں عرض کیا بابا جانؐ! اس طویل سفر میں ہم تھک تو بہت گئے تھے مگر اب آپ کی زیارت نے یہ ساری تھکاوٹ دور کر دی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار