

Loading content...
پھر سب بھائی مل کر ایک ایک پردہ دار صلواة اللہ علیہا کو خود محمل سے اتارتے، کوئی بھائی پروں کی حفاظت کرتا کوئی محمل کے سامنے اپنے زانوں استوار کرتا جس وقت پاک شہزادیاں صلواة اللہ علیہن محملوں سے اترنے لگتیں تو جناب عباؐس علیہ الصلواة والسلام ان کی نعلین کوان کے سامنے لا کر رکھتے تاکہ ان کے قدم زمین پہ نہ آئیں، جب پاک معظمہ شہزادیاں صلواة اللہ علیہن اپنے خیام کے اندر تشریف لے جاتیں تو اس کے بعد ان کے قدموں کے نشانات کو بھی جناب عباؐس علیہ الصلواة والسلام اپنی چادر سے مٹادیتے تاکہ کسی کی نگاہ پاک شہزادیوں صلواة اللہ علیہن کے نقش کف نعلین پر بھی نہ پڑے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار