

Loading content...
ایک دو دن کے بعد پاک مستورات صلواة اللہ علیہن کے سامنے پاک بھائیوں نے اپنے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کی خواہش کا ذکر فرمایا، اُس وقت پاک شہزادیوں صلواة اللہ علیہن نے فرمایا کہ اگر ہمارے پاک باباعلیہ الصلواة والسلام کی یہی منشاء ہے تو ہمیں کسی قسم کا کوئی انکار نہیں ہے مگر ہم نے تو کبھی سفر کیے ہی نہیں ہیں، ہم تو پاک والدہ معظمہ صلواة اللہ علیہا کے مزارِ اقدس تک بھی رات کو تشریف لے جاتیں ہیں، اب آپ فرما رہے ہیں کہ ہمیں کوفہ جانا ہے، نہ جانے کوفہ یہاں سے کتنا دور ہے؟ اور یہ بھی ہے کہ یہ تمام سفر ہمیں اونٹوں پر محملوں میں کرنا پڑے گا، مگر ہم نے تو آج تک محمل بھی نہیں دیکھے، ہمیں تو یہ بھی نہیں معلوم کہ محملوں میں سوار کیسے ہونا پڑتا ہے؟ان میں بیٹھا کیسے جاتا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار