

Loading content...
جنگ صفّین و نہروان سے فارغ ہونے کے بعد شہنشاہ معظم علیہ الصلواة والسلام نے اپنے پاک فرزندان علیہ الصلواة والسلام سے فرمایا کہ ہم چاہتے ہیں ہماری پاک شہزادیاں صلواة اللہ علیہن بھی ہمارے پاس کوفہ ہی میں آکر رہیں، آپ سب بھائی واپس مدینے جاکر اپنی پاک بہنوں صلواة اللہ علیہن سے مشورہ کرو اگر وہ اپنے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کی شاہی میں تشریف لانا چاہیں تو ہمیں اطلاع دینا،پھر ہم یہاں اُن کے شایانِ شان رہائش کا انتظام کریں گے اور آپ اتنی دیرانہیں یہاں لانے کی تیاری کرلینا، پھر جس وقت ہم تیاری مکمل کر لیں گے تو پھر ہم آپ کوآگاہ فرمائیں گے کہ اب آپ اپنی پاک ہمشیرگان صلواة اللہ علیہن کو کوفہ لے آئیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار