

Loading content...
میرا دل کہتا ہے کہ پاک معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے سب مستورات سے کہا ہوگا کہ آئیں اور اپنے حیا پرور، وفا دار اور پردوں کے ضامن سے ملاقات کر لیں، معظمہ معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے بھی بین کیے ہوں گے، جناب امیر قاؐسم علیہ الصلواة والسلام کی پاک دلہن صلواة اللہ علیہا نے بھی اپنے دکھوں کا حال سنایا ہوگا، معظمہ صغیرہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے بھی اپنی یتیمی کا حال سنایا ہوگا، شہزادہ علی اصغرؐ علیہ الصلواة والسلام کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا نے بھی ضرور بین کیے ہوں گے، اسی طرح ایک ایک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے نوحہ خوانی کی ہو گی اور صبح ہونے تک مسجد حنانہ میں ماتم داری ہوتی رہی ہو گی، مگر کوئی بھی تاریخ اس کی تفصیل ہمیں نہیں بتاتی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار