

Loading content...
دادا جان علیہ الصلواة والسلام! آپ تو جانتے ہیں کہ آپ کے سب سے پیارے لخت جگر میرے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کو شہید کر دیا گیا ہے، دریا کے کنارے وہ تین دن تک پیاسے رہے ہیں، اپنے آخری لمحات میں انہوں نے طلب نصرت کی خاطر ھل من ناصر کی صدا دی، لاکھوں لوگ ان کا یہ استغاثہ سن رہے تھے مگر دادا جانؐان میں سے کسی نے بھی ان کی نصرت نہیں کی، ان کی شہادت کے بعد ان ظالمین نے ہم سب پر مظالم کی انتہا کر دی ہے ،دادا جانؐاس وقت آپ کی پیاری بیٹیاں صلواة اللہ علیہن بازاروں اور درباروں کی طرف جا رہی ہیں اور بظاہر ان کی مدد اور نصرت کرنے والا بھی اب کوئی نہیں ہے، دادا جانؐاِن حالات میں آپ ہی ہماری آخری آس و امید ہیں، آپ ہی ہمارے پردوں کے محافظ ہیں، دادا جانؐاب ہم سب کی لاج آپ ہی کے دست قدرت میں ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار