

Loading content...
یہ بات کوئی تاریخ تو نہیں بتاتی لیکن دل مانتا ہے کہ جس وقت قافلہئِ تسلیم و رضا کے پاک محمل نجف اشرف کے قریب سے گزرے ہوں گے اور جونہی معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا کی نگاہ اپنے پاک بابا سرکار امیرالمومنین علیہ الصلواة والسلام کے مزار پر پڑی ہو گی تو انہوں نے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام سے مخاطب ہو کر عرض کیا ہو گا باباجانؐ! میں اپنے پاک بھائیوں کو کربلا کے صحرا میں بے گور و کفن سُلا کر آ رہی ہوںاور آپ کے فرزند کے مقصدِ عظیم کی تکمیل کیلئے کوفہ جارہی ہوں، دعا فرمانا کہ آپ کی یہ مظلوم بیٹی صلواة اللہ علیہا اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائے،بابا جانؐدعا کرنا کہ ہمارا یہ مشکل وقت جلدی کٹ جائے اور یہ بھی ضرور عرض کیا ہوگا کہ باباؐ جان! دعا کرناکہ ہمارے لٹے ہوئے اس پاک گھر کا پاک منتقم عجل اللہ فرجہ الشریف جلدی تشریف لے آئے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار