

Loading content...
یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ اِس پاک خاندانِ نبوت کے جملہ افراد میں سے جب تک کوئی خود نہ چاہے انہیں کوئی دیکھ ہی نہیں سکتا اور ہمارے آئمہ طیبین و طاہرین علیہم الصلواة والسلام نے اپنی حیاتِ طیبہ میں بارہا اس امر کا مظاہرہ بھی فرمایا ہے اور اس بات کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ آج اِن پاک مستورات صلواة اللہ علیہن کے ایک لخت جگر ہمارے شہنشاہِ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہم لوگوں کے درمیان موجود ہیں، مگر جب تک وہ خود نہیں چاہتے کوئی شخص ان کی زیارت نہیں کرسکتا اور ہزاروں لوگ لاکھوں اعمالِ زیارت بجا لاتے ہیں، اس کے بعد جاکر کسی ایک شخص کو زیارت ہوتی ہے، وہ بھی خود مالک ذات کے چاہنے سے ہوتی ہے ورنہ کوئی عمل بھی انہیں زیارت کروانے پر مجبور نہیں کر سکتا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار