

Loading content...
یہاں ایک وضاحت کرتا چلوں کہ اس روز کے جو واقعات صاحبانِ مقتل نے لکھے ہیں، ان میں انہوں نے شمر ملعون کے حوالے سے لاتعداد مظالم بیان کیے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ ملعون ایک دن پہلے ہی کوفہ پہنچ چکا تھا اور اِس دن وہ انعام کے لالچ میں ابن زیاد ملعون کے دربار کے چکر لگا رہا تھا اور جو روایات اس کے نام سے منسوب ہیں وہ اکثر طبری اور ابو مخنف نے لکھی ہیں، پھر بعد والوں نے وہی روایات نقل کی ہیں اور اکثر توہین آمیز روایات الاغانی کے ابو الفرج اصفہانی ملعون نے لکھی ہیں جو اموی ملاعین کا نمک خوار تھااور پھر بعد میں ابو مخنف نے عباسیوں کی سیاست کوچمکانے کیلئے بہت سی روایات خود وضع کی ہیں ، پھر طبری نے انہیں مرچ مسالہ لگا کر اور بڑھا چڑھا کر بیان کیا ہے، یہ توہین آمیز روایات ہمارے شیعہ عقائد اور مسلّمات کے سراسر خلاف ہیں، اس لئے ہم پر واجب ہے کہ ہم ان روایات کو درست نہ سمجھیں اور ان کی سختی سے حوصلہ شکنی کریں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار