

Loading content...
اس وقت ایک عجیب منظر تھا، ظالمین بار بار عرض کر رہے تھے کہ جلد ی تیاری کریں جلدی تیاری کریں، اُس وقت معظمہ معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے پاک پھوپھی صلواة اللہ علیہا کی خدمت میں عرض کیا کہ ہمیں ایک بار پھر اپنے پاک باباؐ علیہ الصلواة والسلام کا سینہ چومنے کی اجازت عطا فرمائیں، پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے انہیں اجازت عطا فرمائی، اس وقت ایک ظالم نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے جناب فضہ سلام اللہ علیہا سے فرمایا کہ اس ظالم ازلی سے جا کر کہہ دیں کہ ہماری اس معصوم بیٹی نے فقط اپنے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کے سینہئِ اطہر کو چومنے پر اکتفا کر لیا ہے کیا تم اس پر بھی رضا مند نہیں ہو ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار