

Loading content...
دوستو! میں عرض کر رہا تھا کہ جس وقت پاک مستورات صلواة اللہ علیہن وداع میں مصروف تھیں تو اس وقت شامی ملاعین نے جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام سے عرض کیا کہ کوفہ یہاں سے تقریباً 80/70کلومیٹر دور ہے، اس وقت ظہر کا وقت ہو چکا ہے، اب اگر ہم یہاں سے روانہ ہوں تو رات گئے تک کوفہ جا پہنچیں گے، اس لئے مناسب یہی ہے کہ ہم جتنا جلدی ممکن ہو سکے روانہ ہو جائیں تاکہ رات کے اوّل وقت میں ہم کوفہ پہنچ سکیں، اس وقت پاک معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے باقی مستورات کو حکم فرمایا کہ آپ سب جناب عباؐس علیہ الصلواة والسلام کے خیمہ اطہر کے مقام کے سامنے جمع ہو جائیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار