

Loading content...
ابھی پاک معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا پاک بابا سے پیار کی باتیں کرنے میں مصروف تھیں کہ ایک ظالم نے آکر جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام کی خدمت میں عرض کیا کہ معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کو لاش اطہر سے اٹھائیں اور اپنے پردہ داروں کو محملوں میں سوار کریں کیونکہ ہمیں کوفہ جانا ہے اور بہت دیر ہو رہی ہے، اس وقت معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے فرمایا کہ تم اتنے بے رحم نہ بنو ، اس قدر بے رحمی کا سلوک معصوم بچوں سے مناسب نہیں ہوتا، ہماری معصوم بیٹی صلواة اللہ علیہا اپنے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کو جی بھر کے رو لے اور ان سے وداع ہو لے تو ہم خود ہی یہاں سے اُٹھ جائیں گے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار