

Loading content...
اس وقت معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے اپنی کم سن معصوؐمہ بیٹی صلواة اللہ علیہا سے رو کر فرمایا کہ بیٹی! آپ بھی اپنے مظلوم بابا علیہ الصلواة والسلام سے آخری وداع کر لیں، ممکن ہے پھر موقع نہ ملے کم سے کم آخری وداع کی حسرت توباقی نہ رہ جائے، آئیں اور اپنے پاک بابا جان علیہ الصلواة والسلام سے پہلے کی طرح پیار بھری باتیں بھی کرلیں، اس مختصر سے وقت کو غنیمت سمجھتے ہوئے ان سے پیار بھی کرلیں اور اگر چاہیں تو کچھ وقت کیلئے اپنے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کے سینے پر سونے کی حسرت بھی پوری کر لیں اور آخری بار انہیں گلے بھی لگا لیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار