

Loading content...
میں نے اپنی سابقہ مجلس میں عرض کیا تھا کہ کربلا سے کوفہ روانگی کے وقت جب پاک مستورات صلواة اللہ علیہن مقتل گاہ میں تشریف لائیں تو وہاں پہنچتے ہی معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے اپنے پاک بھائی امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کی لاش پر بین کرنا شروع کر دیے، مگر باقی تمام مستورات اس انتظار میں رہیں کہ پاک معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا ہمیں جب تک اجازت عطا نہیں فرمائیں گی ہم اپنے کسی عزیز کی لاش پر نہیں جائیں گے اور اس دوران کوئی بھی پاک مستور حتیٰ کہ معظمہ معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا بھی اپنے پاک باباؐ علیہ الصلواة والسلام کی لاش کے قریب نہیں گئیں، بلکہ اسی انتظار میں رہیں کہ پھوپھی اماں صلواة اللہ علیہا اجازت دیں تو ہم باباؐ پاک علیہ الصلواة والسلام کو گلے لگائیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار