

Loading content...
فرمایا کہ اس زمین پر رہنے والے اس امت کے بدبخت فراعنہ اور ملاعین کو تو ان کی معرفت ہی نہیں تھی، ہاں ان کی معرفت اہل آسمان کو حاصل ہے، آپ گھبرائیں نہیں، اہل آسمان ہی آکر ان کی مقدس لاشوں کے بکھرے ہوئے ٹکڑوں کو جمع کریں گے، اِن خون آلودہ اجسام طاہرہ کو یکجا کریں گے اور اس سرزمین پر آپ کے پاک باباؐ علیہ الصلواة والسلام کے مزار پر علم لگائیں گے، ان کا نشان باقی رکھیں گے اورآپ دیکھیں گے کہ ان کی عظمت وشان اور ان کے پاک ذکر کو گردشِ لیل و نہار کبھی نہیں مٹا سکے گی، ہاں یہ آئمہئِ کفر وضلالت اور ان کے بدقماش گماشتے اِن آثارِ عظمت وجلالت اِلٰہیہ کو مٹانے کی پوری کوشش کریں گے، مگر انہیں مٹانے کی تمام کوششوں کا نتیجہ اُن ملاعین ازل کی نجس توقعات کے بالکل برعکس نکلے گا اور وہ خود مٹ جائیں گے، نیست و نابود ہو جائیں گے مگر شہدائے کرب و بلا علیہم الصلواة والسلام کی عظمت ہمیشہ بلند سے بلند تر ہوتی چلی جائے گی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار