

Loading content...
پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے اپنے معصوم لعل کو سینے سے لگا کر فرمایا میرے لعل! میں اب کوفہ جارہی ہوں، پھر شام چلی جائوں گی، بازاروں اور درباروں کے مراحل سے گزر کر زندانِ شام میں کئی دن تک امت ملعونہ کی مہمان بھی رہوں گی، ابھی تو مجھے لاکھوں دکھ دیکھنے ہیں، مگر میرے چاند! میں آپ کو ایک لمحہ بھی نہیں بھول پاؤں گی ، میری ہر سانس آپ کو یاد کرتی رہے گی، میری آنکھوں میں آپ کی تصویر ہمیشہ مسکراتی رہے گی، میں جب تک شام کے نور محل میں رہوں گی تو اپنا معمول بنا لوں گی کہ زندان ہی میں آپ کی ایک چھوٹی سی قبر بنا لوں گی اور شب و روز اسی قبر کو لوری سناتی رہوں گی اور اسی لوری کے سہارے ہی میں اپنی زندگی کے باقی دن گزاروں گی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار