

Loading content...
اس وقت مقتل گاہ میں ہر طرف سے درد ناک بینوں کی آواز بلند ہوئی، کسی پاک مستور صلواة اللہ علیہا کی گود میں جوان فرزند کی بے سر لاش تھی، کسی پاک مستور صلواة اللہ علیہا کی گود میں جواں بھائی کی سربریدہ لاش تھی، سبھی پاک مستورات صلواة اللہ علیہن اپنے اپنے عزیزوں کی لاشوں سے وداع فرما رہی تھیں ،مگر ان میں سے ایک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے عجیب رنگ اختیار فرمایا، اب یہ آپ نے خود سمجھنا ہے کہ وہ کون تھیں، میں فقط اتنا بتا سکتا ہوں کہ ایک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا ہیں، جن کی آغوش میں بغیر سر کے ایک ننھی سی لاش ہے، اس معصوم کا لباس خون آلودہ ہے، مظلومہ ماں صلواة اللہ علیہا نے اس ننھی سی لاش کو سینے سے لگا کر کوئی بات نہیں کی، بلکہ آہستہ آہستہ اپنے معصوم نورِ نظر کو لوری دینا شروع کی، روکر فرماتی ہیں میرے لخت جگر! ماں آپ کو آخری مرتبہ لوری سنانے آئی ہے ، اس کے بعد شاید کبھی بھی مجھے لوری سنانے کا موقع نہ ملے کیونکہ میں اب شام جا رہی ہوں اور آپ نے تو اب کربلا میں اپنے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کے پاس رہنا ہے، مگر مجھے اتنا پتا ہے کہ جب تک میں زندہ رہوں گی آپ کا دکھ اور درد کبھی بھی نہیں بھلا پاؤں گی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار