

Loading content...
قرہ بن قیس تمیمی روایت کرتا ہے، خدا کی قسم مجھے آج تک وہ بین نہیں بھولتے کہ جو شام غریباں کی لٹی ہوئی مظلومہ بہن صلواة اللہ علیہا نے اپنے مظلوم بھائی کی لاش پر کیے تھے، دکھی بہن ایسی درد ناک آواز میں مظلوم بھائی کا نوحہ پڑھ رہی تھیں کہ جسے سن کر میرا جگر پھٹنے کو آ گیا تھا، تمام ظالمین جگر پر ہاتھ رکھ کر رو رہے تھے، آسمان ہل رہا تھا، یہ بین سن کر اونٹوں کے گھٹنے زمین پر آ لگے تھے ، حالانکہ فضا میں تاریکی چھائی ہوئی تھی مگر ہمیں یوں محسوس ہورہا تھا کہ گنج شہداء میں ہر شہید کی لاش ایک ایک بین پر تڑپ رہی تھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار