

Loading content...
جس وقت یہ تمام معظمہ بیبیاں صلواة اللہ علیہن روتی ہوئی مقتل میں داخل ہوئیں تو سب سے پہلے شہنشاہِ کربلا علیہ الصلواة والسلام کی لاش نظر آئی، انہوں نے دیکھا کہ فرش زمین کو عرش بریں بنا کر مظلوم کائنات انتہائی بے نیازی سے خاک پر مسند نشین ہیں، مگر جسد مبارک کے ساتھ سر دِکھائی نہیں دیتا، لیکن اس کے باوجود لاش اطہرکا رخ قبلہ کی طرف ہے… سب سے پہلے پاک معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا آ کربھائی کی لاش پر دو زانو ہوکر بیٹھ گئیں اور باقی پاک مستورات صلواة اللہ علیہن آپ کے پیچھے کھڑی ہوگئیں، کوئی بھی مستور اپنے کسی عزیز کی لاش پر نہیں گئی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار