

Loading content...
جو پاک مستورات صلواة اللہ علیہن خود قدیم الاصل اور کریم الفرع ہیں، ان کی شان اور عظمت کا لحاظ رکھنے والا بھی کوئی نہیں، پاک معظمہ بیبیاں صلواة اللہ علیہا کبھی دائیں طرف دیکھتی ہیں، کبھی بائیں طرف دیکھتی ہیں، مگر کوئی مدد گار دِکھائی نہیں دیتا، اس عالم بے کسی پر جتنا افسوس کیا جائے اتنا ہی کم ہے کہ آج اس صحرائے کربلا میں اِنہیں کوئی ایک بھی ہمدرد دِکھائی نہیں دیتا بلکہ ہر طرف اپنے بھائیوں اور بیٹوں کے قاتل نظر آرہے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار