

Loading content...
تاریخ بتاتی ہے کہ پردہ داران توحید ورسالت صلواة اللہ علیہن کو ان خیام میں سے ہی محملوں پر سوار کیا گیا تھا کیونکہ یہاں سے گنج شہداء کا فاصلہ آدھے کلومیٹر کے قریب تھااورظالمین نے یہ عرض کیا تھاکہ آپ چونکہ پردہ دار ہیں اور کم سن بچے بھی آپ کے ساتھ ہیں، اس لئے پیدل سفر نہ کریں اور مناسب یہی ہے کہ آپ محملوں پر سوار ہوکر مقتل گاہ تک تشریف لے چلیں، دوسرا یہ کہ آپ کے فرزند جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام بہت زیادہ بیمار اور علیل ہیں، وہ پیدل نہیں چل سکتے، اس لئے محملوں پر سوار ہونا زیادہ مناسب رہے گا، یہاں سے تمام پاک مستورات صلواة اللہ علیہن محملوں میں سوار ہوئیں اور جب محمل مقتل گاہ کے قریب پہنچے تو وہاں آپ محملوں سے اتریں پردۂ وحدانیت کی وارث و مالک مستورات صلواة اللہ علیہن تطہیر کا پردہ بنا کر مقتل کی طرف روانہ ہوئیں، جناب فضہ پاک سلام اللہ علیہا اس منظر کو کچھ یوں بیان فرماتی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار