

Loading content...
اسی طرح تمام ظالمین کے جنازے پڑھے جاتے رہے لاشیں دفن ہوتی رہیں، امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے اعوان و انصار میں سے کچھ شہداء کے اہل قبیلہ نے ان کی لاشوں کی تدفین بھی کی، جناب حر علیہ السلام کے قبیلے کے لوگوں نے جناب حر علیہ السلام کی لاش لے جا کر اپنے مقتولین کے ساتھ ایک علیحدہ قبر بنا کر دفن کی، چند لاوارث شہداء کے علاوہ سب لاشیں دفن ہوگئیں، مگر کسی شخص نے پاک گھر کے مقدس افراد میں سے کسی ایک فرد کی طرف بھی توجہ نہیں دی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار