

Loading content...
ذرا دیکھو تو سہی کہ میرے جوان بیٹے علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کی لاش کیسے کسمپرسی کی حالت میں زمین پر پڑی ہے، کیا میں نے انہیں اِسی دن کیلئے پالا تھا؟ میں نے تو اسے بڑے ناز و نعم میں پروان چڑھایا تھا، نگاہِ بد سے محفوظ رکھنے کیلئے اسے پردوں میں چھپائے رکھا تھا،میں تو زندگی بھر اس کے ناز مانتی رہی ہوں، مگر اب میں دیکھ رہی ہوں کہ یہ لوگ اپنوں کی لاشیں تو دفن کر رہے ہیں مگر میرے لخت جگر شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کی لاش ویسے ہی بے گور و کفن میدان میں پڑی ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار