

Loading content...
مگر ہر بار ہم نے دیکھا ہے کہ یہ سب لوگ اپنے مقتولین کی لاشوں کو دفن کر نے میں مصروف ہیں ، میرے کائنات سے حسِین بھائیوں کی طرف تو کوئی توجہ ہی نہیں دے رہا ، ذرا آپ دیکھیں تو سہی کہ میرے بھائی کی لاش کس طرح غربت اور بے کسی کی حالت میں زمین پر پڑی ہے، یہ تو عرشِ معلی کے مکین تھے اور مجھے امید تھی کہ انہیں نواسہئِ رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سمجھتے ہوئے کوئی نہ کوئی تو دفن کرنے کے بارے میں بھی سوچے گا اور اس غریب الدیار پر ترس کھاتے ہوئے ان کی تجہیز و تدفین کردے گا، مگر ہمیں یہ تو معلوم ہی نہیں تھا کہ ان کی تکفین کرنے کی بجائے ان کے جسم اطہر سے لباس بھی لوٹ لیا جائے گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار