

Loading content...
گیارہ محرم کا دن ہے، صبح کا وقت ہے، مگر فضا میں ایک عجیب سی تاریکی چھائی ہوئی ہے، کسی کو یہ معلوم نہیں کہ سورج طلوع ہوا بھی ہے یا نہیں، فضا میں خون کی خوشبو پھیلی ہوئی ہے، پوری رات آسمان سے قطرہ قطرہ خون برستا رہا ہے ، ظالمین کے خیام پر بھی خون کے نشان موجودہیں، کائنات کا ماحول انتہائی سوگوار ہے، ملاعینِ کوفہ و شام کے خیمے میدانِ جنگ سے کافی دور لگے ہوئے ہیں، ان خیام کے نزدیک ایک طرف چند اور خیمے بھی لگے ہوئے ہیں کہ جن کے چاروں طرف جناب جبرائیل نے تطہیر کی قناتیں استوار کی ہوئی ہیں، جہاں اللہ جل جلالہ کی جبروتیت کا ایسا پہرا ہے کہ کسی کی نگاہِ غیر بھی ان خیام کی طرف اٹھنے کی جرأت نہیں کر سکتی کیونکہ ان خیام کے اندر پردۂ وحدت کی مالک معظمہ پاک مستورات صلواة اللہ علیہن تشریف فرما ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار