

Loading content...
جس وقت ابن زیاد ملعون کے لشکر سے جناب مختیار ثقفی سلام اللہ علیہا کے لشکر کی جنگ ہوئی تھی تو یہ جنگ رات تک جاری رہی تھی، رات ہی کو ابن زیاد ملعون دورانِ جنگ فی النار ہوگیا اس لئے کسی کو یہ خبر نہ ہو سکی تھی کہ اس ملعون کی لاش کہاں پڑی ہے ،پھراُس وقت کسی نے بتایا تھاکہ میں نے فلاں جگہ لاشوں میں سے کستوری کی خوشبو محسوس کی تھی ، یہ بات سنتے ہی جناب مختیار سلام اللہ علیہا نے فرمایا کہ لازماً وہیںابن زیاد ملعون کی لاش ہوگی کیونکہ وہ ہمیشہ کستوری اپنے پاس رکھتا تھا، یہ سن کر جناب مختار کے فوجی اس مقام پر پہنچے اورخوشبو کا تعین کرتے ہوئے اندھیرے میں اس ملعونِ ازل کی لاش تک جا پہنچے، وہاں جا کر اسے پہچانا اور دیکھا تو یہ کمینہ جہنم رسید ہو چکا تھا، پھر اس کا سر کاٹ کر مدینہ روانہ کیا گیا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار