

Loading content...
اُس وقت امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے سر اطہر کے حلق بریدہ میںسے خون کا ایک قطرہ ٹپکا اور اس ظالم کے کپڑوں پر گرا، پھر کپڑوں سے گزر کر اس کی ران تک پہنچا اورپھر اس کی ران کو عبور کرتا ہوا زمین میں جذب ہوگیا، اُس وقت اِس ملعونِ ازل کی چیخوں سے دربار گونج اٹھا ، یوں محسوس ہورہا تھا جیسے ملعونِ ازل کو اسی دنیا میں جہنم میں ڈال دیا گیا ہو،اس ملعون نے فوراً سر اطہر کو اٹھا کر واپس طشت میں رکھ دیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار