

Loading content...
عبیداللہ ابن زیاد ملعون جس وقت اپنے ملاعین ساتھیوں کے ہمراہ ناشتہ کرنے کیلئے دستر خوان پر بیٹھا تو اُس وقت سر اطہر اس ملعون کے سامنے پیش کیا گیا، یہ ملعونِ ازل سر اطہر کو دیکھ دیکھ کر خوش ہوتا رہا، پھر جب یہ ناشتہ کر چکا تو یہ اپنے تخت پر آکر بیٹھ گیا، اُس وقت سر اطہر والے طشت کو اٹھا کر اس ملعون کے تخت کے سامنے پڑی ایک میز پر رکھا گیا، اس ظالم ازلی نے ایک چھڑی کی مدد سے طشت سے رومال ہٹایا، پھر یہ ملعون بے تحاشہ ہنسنے لگا، یہ اس قدر ہنسا کہ اس کے مکروہ قہقہوں سے قصر گونج اٹھا، ملعونِ ازل نے قہقہے لگاتے ہوئے امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہر اٹھا لیا اور اس کا رخِ اقدس اپنی طرف پھیر کر پھر زوردار قہقہہ لگایا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار